پیزا کے پیسے مانگنے پر ڈلیوری بوائے کو قتل کردیا گیا

 

پیزا کے پیسے مانگنے پر ڈلیوری بوائے کو قتل کردیا گیا

پیزا کے پیسے مانگنے پر ڈلیوری بوائے کو قتل کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا جہاں پیزا کے پیسے مانگنے پر فائرنگ کر کے ڈلیوری بوائے کو قتل کر دیا گیا۔

پیزا ڈلیور کرنے والے لڑکےکو گزشتہ رات گولی ماری گئی تھی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی گھنٹے زندگی اورموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پیزا ڈلیوری بوائے کاشف رسول گزشتہ رات جڑانوالہ روڈ پر فیصل ٹاؤن میں پیزا ڈلیور کرنے گیا تھا، لڑکےنے پیزا دے کر بل مانگا تو ملزمان نے گالم گلوچ کی اور پیسے مانگنےپر ڈلیوری بوائے پر فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے کی وجہ سے ڈلیوری بوائے زخمی ہوگیاجبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈلیوری بوائے کاشف رسول تین بچوں کا باپ تھا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے جبکہ ملزمان کاتاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی