ایف آئی اے کا ملک بھر میں جعلی نرسنگ انسٹیٹیوٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

 

ایف آئی اے کا ملک بھر میں جعلی نرسنگ انسٹیٹیوٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

ایف آئی اے کا ملک بھر میں جعلی نرسنگ انسٹیٹیوٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کو پاکستان میں گھوسٹ نرسنگ کالجز کی رجسٹریشن کے خلاف شکایت موصول ہونے کے بعد پاکستان بھر میں جعلی، غیر رجسٹرڈ اور گھوسٹ کالجوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیاہے۔

ایف آئی اے کو موصول شکایت میں انکشاف سامنے آیا تھا کہ گھوسٹ نرسنگ کالجز سالانہ 13000 غیر رجسٹرڈ نرسوں کو جعلی ڈگریاں فراہم کر رہے ہیں، 229 نرسنگ کالجز اور 134 دوہری فیکلٹی ممبران ہیں جن کا ریکارڈ متعلقہ اتھارٹی سے غائب ہے۔

اب تک حاصل کردہ ریکارڈ کی بنیاد پر ملک بھر میں پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل سےغیر رجسٹرڈ اور جعلی نرسنگ انسٹی ٹیوٹ اور انسٹی ٹیوٹ کے خلاف مجموعی طور پر 15 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 18 ملزمان کو جعلی سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ فراہم کرنے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

جبکہ رجسٹرڈ اور سند یافتہ اداروں کے خلاف چار ایف آئی آر درج کی گئیں، جن میں جہلم کالج آف نرسنگ، نوشہرہ کالج آف نرسنگ، شاہد کالج آف نرسنگ چارسدہ، اور ہمدان کالج آف نرسنگ صوابی شامل ہیں۔

اسی طرح غیر رجسٹرڈ اور گھوسٹ کالیجز میں پیس کالج آف نرسنگ، سدوزئی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، پروفیشنل کولیج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز، یونیک انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن، کیپیٹل انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنس، پرل انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی، ای ڈی یو زون انسٹی ٹیوٹ آف نالج، اور فتح انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے نام شامل ہیں۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پی این اینڈ ایم سی ٹیم کے ساتھ مل کر جعلی، گھوسٹ اور غیر رجسٹرڈ نرسنگ انسٹی ٹیوٹ کے خلاف چھاپوں اور مہم کے دوران 20 نرسنگ انسٹی ٹیوٹ کے مالکان اپنے ادارے بند کر کے فرار ہو گئے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی