ٹِک ٹاکر صندل خٹک نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے

 

ٹِک ٹاکر صندل خٹک نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے

ٹِک ٹاکر صندل خٹک نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر صندل خٹک نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ٹک ٹاکرصندل خٹک نے اتوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کرک کی خواتین کے مسائل حل کرنے کے لیے سیاست میں آ رہی ہوں۔

آپ کس سیاسی جماعت کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رہی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں صندل خٹک نے کسی بھی جماعت کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کچھ دنوں میں آپ کو پتہ چل جائے گا۔

صندل خٹک نے تصدیق کی انہوں نے کرک کی نمائندگی کے لیے مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ یہاں ہمیں گیس نہیں ملتی۔ خواتین کو گیس، بجلی اور پانی جیسے بنیادی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے کا عزم کیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی