پنجاب: خشک سردی سے نمونیا پھیلنے لگا، ویکسین دستیاب نہیں

 

Massive rise in pneumonia cases in Lahore, Vaccines are unavailable

پنجاب: خشک سردی سے نمونیا پھیلنے لگا، ویکسین دستیاب نہیں

تفصیلات کے مطابق لاہور میں خشک سردی کی وجہ سے تیزی سے نمونیا پھیلنے لگا جبکہ فارمیسی اسٹورز پراس کی ویکسین بھی دستیاب نہیں ہے۔

میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ نمونیا ویکسین کی طلب بڑھ گئی ہے جبکہ مینوفیکچررز کی جانب سے ویکسین کی سپلائی روکے جانے کی وجہ سے ویکسین دستیاب نہیں۔

اس حوالے سے صدر فارماسِسٹ لیگل فورم نور مہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نمونیا کا سیزن ہے اور فارما والے اس سےفائدہ اٹھا رہے ہیں۔

صدر فارماسِسٹ لیگل فورم نور مہر کے مطابق میڈیکل اسٹورز نمونیا ویکسین بلیک میں بیچ رہے ہیں اور ڈریپ نمونیا ویکسین کی قیمت نہیں بڑھنے دے رہا تو اس لیے مینوفیکچررز نے ویکسین کی سپلائی بھی محدود کر دی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی