پنجاب، موسم سرما کی چھٹیوں میں کئی دنوں کی توسیع

 

winter vacation in punjab 2023 new notification

پنجاب، موسم سرما کی چھٹیوں میں کئی دنوں کی توسیع

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 9 جنوری 2024 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین نے بھی تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرا‏ئع کےمطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقدہوا جس میں پنجاب بھر کے تمام سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے اس سے پہلے موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن میں ہونے والا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوا۔

علاوہ ازیں محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کی جانب سے غیر رسمی سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا  گیا۔

اس ضمن میں جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سردیوں کی تعطیلات یکم جنوری سے شروع ہوکر 10جنوری تک جاری رہیں گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی