نمونیا کی وجوہات، علامات اور آسان علاج

 

pneumonia treatment & symptoms

نمونیا کی وجوہات، علامات اور آسان علاج

نمونیا ایک خطرناک بیماری  ہے جس کی وجہ سےدنیا بھر میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ نمونیا کی مختلف علامات ہوسکتی ہیں، جیسے سینے میں تکلیف، سانس لینے میں مشکل پیش آنا، زور دار کھانسی، گلے میں درد، شدید تھکاوٹ کا احساس اور بخار وغیرہ۔

 

نمونیا کیاہے؟

طبی ویب سائٹ ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق دراصل نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے۔

نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، ویسے تو یہ ہر کسی کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے مگر ذیادہ تر افراد جو اس کا شکار ہوتے ہیں وہ ذیادہ تر چھوٹے بچے اور 65 سال سے زائد عمر کے بوڑھے ہوتے ہیں۔ تاہم وہ افراد جن کا نظام مدافعت ناقص ہو بھی اس مہلک مرض میں بآسانی مبتلا ہو سکتے ہیں۔

نمونیا  کی نشانیاں اور علامات کیا ہوتی ہیں اس کے علاج کیلئے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں، آئیے جانتے ہیں:

 

pneumonia

نمونیا کی وجوہات

نمونیا پھپھڑوں اور نیچے کی سانس کی نالی میں انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ نمونیا اگر کسی صحت مند انسان کو ہو تو وہ اس کا مقابلہ با آسانی کیاجاسکتا ہے مگر بچوں کے لیے اس بیماری سے نمٹنا بعض اوقات بعض اوقات مشکل ہوجاتا ہے۔

بچوں کو نمونیا ہونے کی وجوہات میں انہیں دودھ پلانے کی کمی، غذائیت کی کمی، آلودگی ،ٹھنڈ میں زیادہ دیر تک رکھنا اور کمزور مدافعتی نظام شامل ہے۔

اگر نمونیا کسی وائرس کے نتیجے میں ہوا ہو تو یہ جراثیم کی شکل اختیار کرلیتا ہے ۔

 

نمونیا کی علامات

نمونیا کی ہلکی علامات بھی جان لیوا ہو سکتی ہیں، اس بیماری کی یہ علامات ہیں:

بلغم اور کھانسی ، بخار، بہت زیادہ پسینہ آنا یا سردی لگنا، معمول کےکاموں کی انجام دہی کے دوران سانس پھولنا، سانس لیتے وقت یا کھانسی کے وقت سینے میں درد محسوس ہونا، تھکاوٹ کا احساس، بھوک میں کمی، متلی محسوس ہونا، سر درد ہونا وغیرہ اس کی علامات میں شامل ہیں۔

دیگر علامات آپ کی عمر اور صحت کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں:

  • شیر خوار یا نومولود بچوں میں بعض اوقات کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن طبی تجربات کے مطابق بعض اوقات انہیں متلی ہو سکتی ہے۔
  •  توانائی کی کمی ہو سکتی ہے ۔
  • پینے یا کھانے میں پریشانی ہو سکتی ہے۔
  • 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔

 

pneumonia treatment

نمونیا کاعلاج

ڈاکٹرز ابتدائی طور پر تو سینے کا ایکسرے تجویز کرتے ہیں جس سے پھیپھڑوں کے بارے میں صحیح معلومات حاصل ہوتی ہیں۔

وائرس  کی وجہ سے نمونیا ہونےوالے نمونیا کے لیے اینٹی وائرس دوائیں تجویز کی جاتی ہیں۔ نمونیا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے کی تجویز دی جاتی ہے جو سب سے مؤثر حل بھی سمجھا جاتا ہے۔

 نمونیا اکثر انفلوئنزا کی وجہ سے ہوتا ہے، اسی لیے ہر سال فلو ویکسین لگوانا ہی اس بیماری سے بچاؤ کا بہترین حل ثابت ہو سکتا ہے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی