میسی کی شرٹس 78 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردی گئیں

 

میسی کی شرٹس 78 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردی گئیں

میسی کی شرٹس 78 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردی گئیں

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے دوران فٹبالر لیونل میسی کی پہنی گئی 6 جرسیاں 78 لاکھ ڈالرز میں نیلام کر دی گئیں۔ فروخت ہونے والی جرسیاں نیلامی سے قبل نیویارک میں نمائش کے لیے بھی رکھی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی نیلام کی جانے والی 6 جرسیاں انہوں نے گزشتہ فیفا ورلڈ کپ میں پہنی تھیں۔  نیلام ہونے والی جرسیوں میں وہ شرٹ بھی شامل تھی جو انہوں نے فرانس کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں پہنی تھی۔ نیلامی میں میسی کی جرسیاں خریدنے والے کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ کے مطابق اسٹار فٹبالر کی جرسیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصہ بارسلونا کے چلڈرن اسپتال کو عطیہ کیا جائے گا۔

نیلامی سے پہلےکھیلوں کے ماہرین کی جانب سے یہ بھی خیال کیا جارہا تھا کہ میسی کی ان جرسیوں کی نیلامی ایک کروڑ ڈالر سے زائد میں ہوسکتی ہے جو کہ کھیل کی تاریخ میں اب تک کی سب سے قیمتی نیلامیوں میں سے ایک ہوگی لیکن ایسانہیں ہوسکا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی