اچھی اور تازہ مچھلی کی پہچان کیسے کی جائے؟

 

اچھی اور تازہ مچھلی کی پہچان کیسے کی جائے؟

اچھی اور تازہ مچھلی کی پہچان کیسے کی جائے؟

مچھلی کا گوشت بہت مزیدار اور صحت کے لیے انتہائی فوائد کا حامل ہوتا ہے۔ خاص کر سردیوں میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں ایک مسئلہ تازہ مچھلی خریدنے کا بھی ہے کیونکہ ہر کسی کو اچھی اور تازہ مچھلی کی پہچان نہیں ہوتی۔

مچھلی خریدتے وقت چند باتوں کا خیال رکھتے ہوئے تازہ مچھلی کی پہچان کی جا سکتی ہے۔

تازہ مچھلی کی پہچان کا طریقہ

اگر آپ چاہتے ہیں کہ مچھلی کی خریداری کے وقت تازہ مچھلی کاانتخاب کریں تو آپ کو یہ چند باتیں ملحوظ خاطر رکھنی چاہئیں۔

  • مچھلی خریدتے وقت سب سے پہلے بوکو چیک کرلینا چاہئے، اچھی  اور تازہ مچھلی کی بو زیادہ بری نہیں ہوتی  بلکہ معتدل ہوتی ہے،لیکن اگر بہت بری بو آرہی ہے تو اسکا مطلب ہے کہ یہ مچھلی تازہ اور کھانے کے لائق نہیں ہے۔
  • مچھلی کی جلد سے بھی اسکے تازہ یا باسی ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے،تازہ مچھلی کی جلد چمکدار ہوتی ہے،مچھلی کی جلد اگرچمکدار نہ ہو تو یہ تازہ نہیں ہے ۔
  • مچھلی خریدتے وقت  اس کے گلپھڑے بھی ضرور چیک کر لیں۔ گلپھڑے صاف اور شوخ سرخ رنگ کے ہونے چاہئےمچھلی کے گلپھڑے سیاہ ہونا اس کےباسی ہونے کی نشانی ہے۔
  • تازہ مچھلی کا گوشت اچھا اور سخت ہوتا ہے ۔دبانے پر مچھلی کا گوشت واپس اپنی جگہ پر نہ آنا بھی مچھلی کے پرانے اور باسی ہونے کی علامت ہے۔
  • مچھلی کی آنکھوں سے بھی اس کے تازہ یا باسی ہونے کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔آنکھیں زیادہ اندر دھنسی ہوئی ہوں تومچھلی باسی ہے۔ مچھلی جتنی پرانی اور باسی ہوگی اس کی آنکھوں کی چمک اتنی ہی کم ہوگی۔
  • پیٹ کو کھولنے پر ڈھانچہ گوشت سے علیحدہ نظر آئے تو یہ بہت ہی پرانی ہے۔
  • مچھلی کے پیٹ کا اندرونی حصہ سرخی مائل کی بجائے سیاہی مائل ہونا بھی تازہ نہ ہونے کی علامت ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی