اگست 2021 میں 16 افغانوں نے خودکش حملے کیے، نگران وزیراعظم

 

اگست 2021 میں 16 افغانوں نے خودکش حملے کیے، نگران وزیراعظم

اگست 2021 میں 16 افغانوں نے خودکش حملے کیے، نگران وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق پاکستان کےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ اگست 2021 میں کم از کم 16 افغان شہریوں نے پاکستان میں خودکش حملے کیے۔

برطانوی اخبار میں خصوصی تحریر میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نےجب بھی افغان حکومت سے سیکیورٹی مسائل پر بات کی تو جواب ملا کہ اپنے معاملات درست کریں اب پاکستان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم اپنے معاملات درست کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ پاکستان میں گزشتہ دہائیوں میں آئرلینڈ کی آبادی کے برابر تارکین وطن آ چکے ہیں اورہم نے فراخدلی سے ان تارکین وطن کی اتنی کثیر تعداد کو بخوبی سنبھالا، مہمان نوازی پاکستان کے ڈی این اے میں شامل ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی پالیسی سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط معلومات، اورغیر قانونی تارکین وطن کے انخلا پر پاکستانی پالیسی پر بے بنیاد الزامات کی بھرمار ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین کو قیام کی اجازت دے کر قومی سلامتی پر مزید سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کو محفوظ، پر امن اور خوشحال بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا مزید کہاکہ بہت سے غیر قانونی تارکین وطن بلیک مارکیٹ میں کام کرتے ہیں، ٹیکس ادانہیں کرتے اور یہ لوگ انڈر ورلڈ کے استحصال کا شکار بھی ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی