اقوامِ متحدہ نے غزہ میں قحط پڑنے کی وارننگ جاری کردی

 

اقوامِ متحدہ نے غزہ میں قحط پڑنے کی وارننگ جاری کردی

اقوامِ متحدہ نے غزہ میں قحط پڑنے کی وارننگ جاری کردی

تفصیلات کے مطابق یو این انڈر سیکریٹری مارٹن گریفیتھ کا کہنا ہے کہ ہفتوں سے کہہ رہے ہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ غزہ میں بھوک بڑھ رہی ہے، اور غزہ کی پوری آبادی قحط سالی کا شکار ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب سلامتی کونسل میں آج غزہ میں انسانی امداد بڑھانے کے لیے قرارداد پیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اکتوبر سے اب تک ظالم اسرائیل کی بمباری کی وجہ سے شہید ہونے والےفلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 52 ہزار 586 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

غاصب اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی