پنجاب حکومت نے ماحول دوست الیکٹرک رکشے متعارف کرادئیے

 

پنجاب حکومت نے ماحول دوست الیکٹرک رکشے متعارف کرادئیے

پنجاب حکومت نے ماحول دوست الیکٹرک رکشے متعارف کرادئیے

تفصیلات کے مطابق فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک رکشے متعارف کرواديئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ الیکٹرک رکشے ایک بار چارج کرنےپر 150 کلومیٹر تک سفر کر سکتے ہیں جس سے ایندھن کے اخراجات بچانے میں مدد ملے گی۔

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں اور فضائی آلودگی ہماری زمین کو لاحق 2 بڑے خطرات ہیں اور دنیا بھر میں ان خطرات کی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان خاص طور پر صوبہ پنجاب میں ہر سال فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے جس کی کئی مختلف وجوہات ہیں۔ ان وجوہات میں سے ایک روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیاں بھی ہیں۔

اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئےاور فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک رکشے متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان رکشوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایک مقامی نجی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کی سربراہی میں ایک اجلاس میں الیکٹرک رکشے کو متعارف کرایا گیا،اس موقع انہوں نے ماہرین کے ساتھ الیکٹرک رکشہ چلانے کا تجربہ بھی کیا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے کہا کہ الیکٹرک رکشوں سے فضائی اور آواز کی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی