شادی کب کر رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹونے کیا کہا؟

 

شادی کب کر رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹونے کیا کہا؟

شادی کب کر رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹونے کیا کہا؟

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ اورپاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب کیا جس کے بعد انہوں نے چند صحافیوں سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو بھی کی۔

گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ شادی کب کر رہے ہیں؟ جس پر بلاول بھٹو زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا،شادی میں نے کرنی ہے کہ آپ نے؟ آپ کو کیا پریشانی ہے؟

بلاول بھٹونے صحافی سے استفسار کیا کہ آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہے جو آپ شادی کا پوچھ رہے ہیں؟

یاد رہے چند دن پہلے بھی ایک انٹرویو کے دوران سابق صدر آصف زرداری سے ان کے صاحبزادےبلاول بھٹوزرداری کی شادی سے متعلق پوچھا گیا تھا جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اب میں کیا گھر کی باتیں بھی ٹی وی پر بتاؤں؟

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی