اسلحہ لائسنس کا اجراء ٹریننگ سے مشروط کردیا گیا

 

اسلحہ لائسنس کا اجراء ٹریننگ سے مشروط کردیا گیا

اسلحہ لائسنس کا اجراء ٹریننگ سے مشروط کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے اسلحہ لائسنس کا اجراء اور تجدید 2 روزہ ٹریننگ سے مشروط کردی ہے۔

وفاقی پولیس کے جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ یا وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس کے حصول سے قبل ٹریننگ مکمل  کرنا لازم ہوگا۔ وفاقی حکام کےمطابق شہری پولیس لائنز کی شوٹنگ رینج پر 2 دن کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب کیریکٹر سرٹیفکیٹ کے بجائے ٹریننگ سرٹیفکیٹ پر لائسنس کا اجراء اور تجدید کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پولیس لائنز شوٹنگ رینج پر شہری معمولی فیس کے بعد فائرنگ کے مقابلے یا اسلحہ کےاستعمال کی غرض سے آ سکیں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی