کراچی: مزار قائد کے اطراف مختلف سڑکیں بند

 

کراچی: مزار قائد کے اطراف مختلف سڑکیں بند

کراچی: مزار قائد کے اطراف مختلف سڑکیں بند

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزار قائد کے اطراف مختلف سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شارع قائدین کوٹریفک کے لیے بند کردیاگیاہے جبکہ نمائش چورنگی سے سوسائٹی سگنل جانے والی سڑک بھی ٹریفک کیلئےبند ہے۔

ٹریفک ذرائع کے مطابق نمائش سے سولجر بازار نمبر تین کی طرف بھی ٹریفک کو موڑا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جیل چورنگی سے پیپلز سیکریٹریٹ جانے والی سڑک بھی بند ہے جبکہ تمام ٹریفک کو سوسائٹی سگنل سے کشمیر روڈ کی طرف متبادل راستے کی جانب موڑدیا گیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی