پنجاب حکومت کا طلبہ کو کم قیمت پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ

 

پنجاب حکومت کا طلبہ کو کم قیمت پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا طلبہ کو کم قیمت پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے طلبہ کو کم قیمت پر الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

نگران وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پنجاب بھرمیں اس وقت دُھند کا مسئلہ درپیش ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے۔

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے چین اور تھائی لینڈ کی طرز پر ہم نے الیکٹرک رکشہ متعارف کرایا اور اب الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ایک سے دو لاکھ الیکٹرک بائیکس سستی قیمت پر طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔

نگران وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے پنجاب میں ای وی چارجنگ کا سسٹم رائج کیا جائے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی