قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنانے والی عادات

 

قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنانے والی عادات

قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنانے والی عادات

نوجوان نظر آنا ہم میں سے ہر ایک کی چاہت ہےلیکن عمر میں اضافہ ایک ایسا عمل ہے جس کو روکنا کسی کے لیے ممکن نہیں اور ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھاپے کے آثار قدرتی طور پر نمایاں ہوتے ہیں۔

لیکن  چند ایسی عادات ہوتی ہیں جن کی وجہ سے بھی بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہو جاتا ہےاوران عادات کے نتیجے میں درمیانی عمر میں ہی بڑھاپا ظاہر ہونے لگتا ہے۔ ہر وقت کچھ نہ کچھ سوچتے رہنا، بیکار پڑے رہنا، نیند میں کمی اور سونے کا غلط طریقہ انسان کو جلدی بڑھاپے کی جانب دھکیلتا ہے۔

یہ وہ عادات ہیں جوہمارے روزمرہ کے معمولات کا حصہ ہوتی ہیں اور ہم اکثران پر غور تک نہیں کرتے۔

 

بڑھاپے کا شکار بنانے والی چند عادات

دوستوں سے دوری

تحقیق سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ لوگوں سے اچھے تعلقات عمر میں اضافے کی رفتار کوسست کرتے ہیں اوراچھے سماجی تعلقات سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

درحقیقت ہر مہینے ایک بار بھی دوستوں کے ساتھ گھومنے سے جلد بڑھاپے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 

ورزش نہ کرنا

ورزش نہ کرنا یا جسمانی سرگرمیوں سے دور رہنے کے نتیجے میں قبل از وقت بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہو جاتا ہے۔

ہر ہفتے کم از کم 3 بار تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنے سے بھی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

 

مسلز کو نظر انداز کرنا

طبی ماہرین کے مطابق مسلز کی مضبوطی اور بڑھاپے کی جانب سفر کے درمیان تعلق موجود ہے۔مسلز کو مضبوط رکھنے سے دل، دماغ اور ہڈیوں کو تحفظ ملتا ہے، جس سے جوان نظر آنے میں مدد ملتی ہے۔

 

ڈپریشن کو نظر انداز کرنا

تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ ڈپریشن کی وجہ سے جسمانی و ذہنی مسائل کا سامنا ہوتا ہے جبکہ دماغ سکڑنے سے بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہو جاتا ہے۔

جسمانی صحت کی طرح دماغی صحت بھی بہت اہم ہوتی ہے اور ڈپریشن کا سامنا ہونے پراسے نظر انداز مت کریں بلکہ ڈاکٹروں سے رجوع کرنا چاہیے۔

 

نیند میں کمی

نیندکی کمی مدافعتی نظام پر بھی حملہ آور ہوتی ہے۔ نیند میں کمی اینگزائٹی کا باعث بننے کے علاوہ بلڈ پریشر اور نظام انہضام کو بھی متاثر کرتی ہے۔ ماہرین کی جانب سے سبھی کے لئے سات سے نو گھنٹے کی نیندتجویز کی جاتی ہے۔

 

مصروفیت کے باعث سن اسکرین کا استعمال نہ کرنا

آپ زیادہ وقت چار دیواری کے اندر گزارتے ہیں تو بھی سن اسکرین کا روزانہ استعمال کرنا چاہیے۔ماہرین کے مطابق سورج کی روشنی جِلد کی عمر پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔

لہذا اگر آپ قبل از وقت جھریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو روزانہ سن اسکرین کا استعمال ضرور کریں۔

 

ہفتے میں ایک یا 2بار سگریٹ پینا

کبھی کبھار تمباکو نوشی سے صحت پر مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے توآپ کا یہ خیال غلط ہے۔ تمباکو میں ہزاروں ایسے کیمیائی مرکبات ہوتے ہیں جو جِلد کے ٹشوز کو نقصان پہنچاتے ہیں اور قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا دیتے ہیں۔

تمباکو نوشی سے جِلد کی لچک بھی متاثر ہوتی ہے جبکہ جھریاں نمودار ہونےلگتی ہیں۔

لہذا کبھی کبھار بھی سگریٹ نوشی کی عادت سے پرہیز کرنا چاہئے۔

 

بہت زیادہ میک اپ کا استعمال

اکثر خواتین کم عمر نظر آنے کے لیے میک اپ کا استعمال کرتی ہیں مگر بہت زیادہ میک اپ استعمال کرنے سے جِلد کا بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق زیادہ میک اپ سے جِلدی مسام بند ہو جاتے ہیں اور جِلد کو تحفظ فراہم کرنے والی قدرتی نمی متاثر ہوتی ہے، ان دونوں عناصر سے قبل از وقت جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں۔

 

چائے یا کافی کا زیادہ استعمال

چائے یا کافی بیشتر افراد کے پسندیدہ مشروبات ہیں اور صحت کے لیے مفید بھی ہوتے ہیں۔

مگر ان کا بہت زیادہ استعمال ضرور نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، کیونکہ ان کے زیادہ استعمال سے وہ ہارمونز متاثر ہوتے ہیں جو شخصیت کو جوان دکھانے اور ورم کو کم رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

 

کمر جھکائے رکھنا

لوگوں کے بیٹھنے یا کھڑے ہونے کا انداز بھی جلد بڑھاپے کا شکار بنا سکتا ہے۔

اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ استعمال کرتے ہوئے بیشتر افراد اپنی کمر کو آگے جھکائے رکھتے ہیں جس سے ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بڑھتا ہے۔

اس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی کی ساخت متاثر ہوتی ہے اورجوڑوں کے دردکےامراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

 

جنک فوڈ کا شوق

اگر آپ جنک فوڈ کے شوقین ہیں تو یہ بات جان لیں کہ جنک یا فاسٹ فوڈ کھانے کا شوق بڑھاپے کی جانب سفر بہت تیز کر دیتا ہے۔

جنک فوڈ میں موجود چکنائی، مٹھاس، نمک اور دیگر اجزا سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں پھلوں، سبزیوں اور گریوں کا زیادہ استعمال عمر بڑھنے سے جسم پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی روک تھام کرتا ہے۔

 

اسٹرا کا استعمال

پلاسٹک اسٹرا کے استعمال سے بھی لوگ جلد بوڑھے ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جب آپ اکثر اسٹرا کے ذریعے مشروب کو پیتے ہیں تو ہونٹوں پر لکیریں ابھرتی ہیں جبکہ منہ کے اردگرد جھریاں نظر آنے لگتی ہیں۔

 

سن گلاسز کا استعمال نہ کرنا

اگر آپ اپنی آنکھوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو سن گلاسز کا استعمال ضرور کریں۔

اس سے نہ صرف آنکھوں کے اردگرد جھریوں کی روک تھام ہوتی ہے بلکہ بینائی کے مختلف مسائل سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

 

ہر ہفتے کئی بار بہت زیادہ مقدار میں کھانا

ہر ہفتے کئی بار بہت زیادہ مقدار میں کھانا کھانے سے بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہو جاتا ہے۔

اس عادت کے نتیجے میں خلیات پر تکسیدی تناؤ بڑھتا ہے جس سے مختلف جسمانی افعال متاثر ہوتے ہیں۔

زیادہ کھانے کے نتیجے میں جسم کو غذا ہضم کرنے کے لیے بہت زیادہ توانائی خرچ کرنا پڑتی ہے اور میٹابولزم کی رفتار متاثر ہوتی ہے، جس سے موٹاپے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

 

دانتوں کا خیال نہ رکھنا

عمر بڑھنے کے اولین اثرات عموماً دانتوں سے ظاہر ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ روزانہ دانتوں پر برش اور خلال کرنا ضروری ہے تاکہ دانت صحت مند رہیں۔

صحت مند دانتوں سے لوگ زیادہ جوان نظر آتے ہیں۔

 

صحت کے لیے مفید چکنائی سے دوری

کم چکنائی والی غذاؤں کے استعمال سے جسمانی وزن میں ممکنہ کمی آسکتی ہے مگر اس سے بڑھاپے کی جانب سفر بھی تیز ہو جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذائیں جیسے مچھلی اور گریوں کے استعمال سے قبل از وقت بڑھاپے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی