چین نے چارج کیے بغیر 50 سال تک چلنے والی بیٹری بنا ڈالی

 

beta volt battery China

چین نے چارج کیے بغیر 50 سال تک چلنے والی بیٹری بنا ڈالی

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر بیجنگ میں چارج کئے بغیر پچاس سال تک چلنے والی بیٹری کی نمائش کی گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی  Betavoltنے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیٹری دنیا کی پہلی جوہری بیٹری ہوگی جسے چارج کیے بغیرپچاس سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے، بیٹری آزمائشی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مستقبل قریب میں اس جوہری بیٹری کوموبائل فون اور ڈرون جیسے کمرشل آلات میں استعمال کےلیے بڑے پیمانے پر تیار کیا جائے گا۔ Betavoltکمپنی کے مطابق یہ بیٹری منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 120 سینٹی گریڈ پر کام کرسکتی ہے جب کہ ایٹمی بیٹری بالکل محفوظ ہے۔

Betavolt کمپنی کے مطابق یہ ایک ایٹمی بیٹری ہے اور اس سے کوئی تابکاری باہر نہیں نکلتی جب کہ سکے سے بھی چھوٹے موڈیول میں 63 ایٹمی آئسوٹوپس کو یکجا کیا گیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی