کراچی: ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر بیوی کے سامنے شوہر قتل

 

کراچی: ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر بیوی کے سامنے شوہر قتل

کراچی: ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر بیوی کے سامنے شوہر قتل

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی ڈیفنس فیز 8 میں پیش آيا جہاں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر  فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کردیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ حاجی محمد عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول کےاہل خانہ نے پولیس کوبتایا کہ واقعہ کے وقت عدنان اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر عدنان کو 3 عددگولیاں ماردیں جس کے نتیجے میں عدنان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلات سے تھا، مقتول کی گاڑی ساحل تھانے منتقل کردی گئی ہے جب کہ  لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ بلوچستان لے کر روانہ ہوگئے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی