IMF کا پاکستان پر بینظیر انکم اسکیم کے علاوہ مزید سماجی پروگرام چلانے پر زور

 

IMF کا پاکستان پر بینظیر انکم اسکیم کے علاوہ مزید سماجی پروگرام چلانے پر زور

IMF کا پاکستان پر بینظیر انکم اسکیم کے علاوہ مزید سماجی پروگرام چلانے پر زور

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ بھی سماجی پروگرام شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے IMF  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان حکومت کو کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کےلیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سماجی پروگرام شروع کرنے کے لیے پاکستان کو مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمزور طبقے کے لیے محفوظ بجلی اور گیس ٹیرف سلیب جاری رہنا چاہیے۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال ستمبر میں صحت اور تعلیم کے اخراجات کا ہدف پورا کرلیا گیا، مگرنگراں حکومت محدود صلاحیت کے باعث دسمبر کا مطلوبہ ہدف پورا نہیں کر سکی۔

عالمی مالیاتی ادارے نے اعلامیے میں مزید کہا کہ آئندہ آنے والی حکومت مالی سال کے آخر تک سماجی تحفظ کے اخراجات جاری رکھے، بینظیر انکم سپورٹ کے انتظامی ڈھانچے کو بھی مزید بہتر کیے جانے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بہترین میکنزم کے ساتھ فوری مدد فراہم کرنے والا پروگرام ہے، اس پروگرام میں تقسیم کے طریقۂ کار اور شفافیت کو مزیدبہتر بنانے کی گنجائش ہے جس پر عمل کی ضرورت ہے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی