5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

 

kashmir Day off

5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے۔

تعطیل کے  حوالے سے اسلام آباد سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Kashmir Day Notification


جاری کیے گئے نوٹیفکیشن  کے مطابق 5 فروری کو کشمیری شہدا کو خراج تحسین کیلئے صبح 10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے۔ اس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو آزادی مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم شدہ ہے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی