گوگل کا Circle to search فیچر متعارف کرانے کا اعلان

 

circle to search google

گوگل کا Circle to search  فیچر متعارف کرانے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایک نیا فیچر سرکل ٹو سرچ  (Circle to search) متعارف کرایا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے فون میں کہیں بھی سرکل بنا کر یا ہائی لائٹ کرکے سرچ کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق فی الحال سرکل ٹو سرچ فیچر امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یہ فیچر ابتدائی ایام میں چند فونز میں دستیاب ہوگا۔ یہ فیچر کافی حد تک گوگل لینس سے ملتا جلتا ہے مگر سرکل ٹو سرچ کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کوگوگل ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ موبائلز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے والے افراد کو الگ سے کوئی ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق Circle to search فیچر سے ویڈیوز، تصاویر، کسی ایپ یا میسجنگ کے دوران کسی بھی سوال کاجواب جاننا ممکن ہوگا۔

مثال کے طور پر اگر آپ کسی ویڈیو میں نظر آنے والی چیز کے بارے میں معلومات جاننا چاہتے ہیں تو اس کے گرد ایک دائرہ  بنانے سے تفصیلات کے متعلق جاننا ممکن ہو جائے گا۔

بس ہوم بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھنے پر یہ فیچر کام کرنے لگے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی