چھ ماہ کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر کتنے ارب ڈالر امداد وصول کی؟ رپورٹ آگئی

 

چھ ماہ کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر کتنے ارب ڈالر امداد وصول کی؟ رپورٹ آگئی

چھ ماہ کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر کتنے ارب ڈالر امداد وصول کی؟ رپورٹ آگئی

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا دسمبر 2023  کے دوران پاکستان نےمجموعی طور پر پانچ ارب 96 کروڑ ڈالر کی بیرونی امداد وصول کی ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تادسمبر) میں کثیرالجہتی اداروں سے 2 ارب 24 کروڑ ڈالر کی امداد ملی ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک نے سب سے زیادہ امداد دی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کیا۔

دوست ممالک سے 72 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ملی جبکہ دوست ممالک کی طرف سے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹ حاصل ہوئے۔

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے 29 کروڑ ڈالر اورایشیائی ترقیاتی بینک نے 59 کروڑ ڈالرکا قرضہ فراہم کیا اور اسلامی ترقیاتی بینک نے 16 کروڑ ڈالر کا قرض دیا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں پاکستان نے پٹرولیم درآمد میں ساڑھے 59 کروڑ ڈالر کی سعودی آئل سہولت استعمال کی ہے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی