متحدہ عرب امارات، رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہوگا؟

 

رمضان 2024 کا پہلا روزہ

متحدہ عرب امارات، رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہوگا؟

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں  رمضان المبارک2024 کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الامارات فلکیاتی کمیٹی کے چیئرمین  اور خلائی و فلکیاتی علوم کی عرب آرگنائزیشن کے ممبر ابراہیم الجروان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئندہ سات سال تک رمضان المبارک کی شروعات موسم سرما میں ہوگی۔ 2030 تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ابراہیم الجروان کا کہنا تھا کہ اس سال پہلا روزہ 13 گھنٹے 15منٹ طویل ہوگا اور آخری روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے تک کا ہوگا۔ عرب ملکیاتی انجمن کے مطابق 15اور 16 مارچ کو سورج طلوع ہونے سے غروب ہونے تک دن اور رات کا دورانیہ بارہ، بارہ گھنٹے کا ہوگا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی