کینیڈا :چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

 

Plane Crash Canada

کینیڈا :چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شمال مغربی علاقے میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثےکے نتیجے میں طیارے میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔  ائیرپورٹ حکم کے مطابق حادثہ رن وے سے تقریباً ایک کلو میٹر کی دوری پر پیش آیا۔

غیرملکی ذرائع  کے مطابق طیارہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ حکام کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ حادثے میں ایک شخص نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارہ سے چھلانگ لگا دی اورجان بچانے میں کامیاب ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔بچ جانے والے سے تحقیقات میں مدد لی جائے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی