سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

 

new gas reserves discovered in Sindh

سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

تفصیلات کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایم پی ایل کی جانب سےسندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔

ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے سندھ میں دریافت کیے گئے گیس کےنئے ذخیرے سے یومیہ 6.57 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس ملے گی۔ ماری پٹرولیم کے اس علاقے میں 100فیصد شیئرز ہیں۔

ذرائع کے مطابق غازیج فارمیشن ٹو کے مقام پر 1014 میٹر تک کھدائی کے بعد گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا۔

اس سے یومیہ 6.57 ملین اسٹینڈرڈکیوبک فٹ گیس ملے گی، گیس کا پریشر306 پاؤنڈ فی اسکوائر انچ ہے۔

یاد رہے کہ سندھ کے علاقے ڈھرکی میں گیس کے ذخائر کی یہ تیسری دریافت ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی