اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کے روز کتنا مہنگا عروسی جوڑا پہنا؟

 

sana javed and shoaib malik wedding

اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کے روز کتنا مہنگا عروسی جوڑا پہنا؟

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر اداکارہ ثناجاوید اور شعیب ملک کی شادی کے چرچے ہیں۔ شعیب ملک کی جانب سے شادی کی تقریب کی دو تصاویر بھی شیئر کی گئیں جس میں کرکٹر شعیب ملک کو آف وائٹ شیروانی میں میچنگ شال جب کہ اداکارہ ثنا جاوید کو ivory رنگ کا لباس پہنے دیکھا گیا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ثنا جاوید نے اپنی شادی جیسے اہم دن کے موقع پرجو لباس زیب تن کیا اس عروسی جوڑے کی مالیت کیا ہے؟

اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کے روز کتنا مہنگا عروسی جوڑا پہنا؟


اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کی تصاویر  میں ivory رنگ کی خوبصورت نیٹ کی پشواس میں ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا۔ ثنا جاویدکا خوبصورت عروسی لباس گلابی اور سلور رنگ کے امتزاج میں کٹ دانہ، سیکوینس، مکیش اور نقشی کے ساتھ تیار کیاگیا تھا۔

ثنا جاوید نے شادی کی اس یادگار تقریب میں معروف پاکستانی ڈیزائنر حسین ریہار کے جوڑے کا انتخاب کیا۔ حسن ریہار کے اس جوڑے  کی قیمت ان  کی ویب سائٹ پر 3 لاکھ 79 ہزار 500 روپے درج ہے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی