چین: ایک دن میں 10 منزلہ عمارت تیار

چین: ایک دن میں 10 منزلہ عمارت تیار

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی ماہرین اور مزدوروں نے 28 گھنٹے اور 45 منٹ میں ایک 10 منزلہ عمارت کو مکمل طور پر تعمیر کر لیا۔


رپورٹ کے مطابق یہ عمارت برانڈ گروپ کمپنی نے تعمیر کی، جو ماضی میں بھی بہت کم وقت میں زبردست عمارتوں کی تعمیر کرچکی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ عمارت زلزلہ سے محفوظ  رہے گی اور اسے کسی بھی وقت  دوسرے مقام پر بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس عمارت کی ہر منزل میں بنائے جانے والے کمرے اور دیگر حصوں کو ایک فیکٹری میں تعمیر کیا گیا ہے۔ جنہیں ٹرکوں کی مدد سے عمارت کی جگہ پر پہنچایا گیا جہاں انہیں کرینوں کی مدد سے جوڑ کر بلڈنگ کی تعمیر ممکن ہوئی۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی