فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی انتقال کرگیا

 


فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی انتقال کرگیا

کراچی میں فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق22سالہ عثمان علی ولد انورعلی کو لیاری کے علاقے گبول پارک میں دوران میچ دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ عثمان علی ولد انورعلی ینگ رشیدآباد فٹبال بال کلب کا کھلاڑی تھا۔

عثمان علی کو فوری طور پرقریبی ہسپتال لے جایا گیا، لیکن دوران علاج وہ چل بسا ۔ عثمان علی سندھ پولیس میں کانسٹیبل تھا، مرحوم کی بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔عثمان علی نے سوگواران میں دو معصوم بچیاں اور بیوہ چھوڑی ہیں۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی