ویکسین نہ لگوانے والوں‌ کو گندی اور بدبودار جیل میں‌ ڈالا جائے گا

 


ویکسین نہ لگوانے والوں‌ کو گندی اور بدبودار جیل میں‌ ڈالا جائے گا

ایک رپورٹ کے مطابق فلپائنی صدر روڈریگو دوتیرتے نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو بدترین (بدبودار اور گندی) جیل میں ڈالنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانی ہوگی بصورت دیگر آپ کو جیل میں ڈالا جائے گا‘۔ فلپائنی صدر نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین یا جیل، اس کا انتخاب آپ نے خود کرنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں باقاعدگی سے یوگا کرنا ذہنی و جسمانی صحت کیلئے بہترین قرار

روڈریگو دوتیرتے نے یہ وارننگ اس وقت دی جب ملک میں کرونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ کمی دیکھی گئی۔فلپائنی صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خود رضاکارانہ طور پر جاکر ویکسین لگوائیں اور کسی بے بنیاد پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں، اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ویکسین نہ لگوانے والوں کو جیل میں ڈالا جائے گا۔

یاد رہے کہ فلپائن میں اب تک تیرہ لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 23 ہزار سے زائد مریضوں کی اموات بھی ہوچکی ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی