حریم شاہ کی منگنی اور شادی کا پول کھل گیا

 


حریم شاہ کی منگنی اور شادی کا پول کھل گیا

آئے روز اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی متنازع ٹک ٹاک اسٹاراوراداکارہ حریم شاہ کی منگنی اور شادی کا پول کھل گیا، انسٹاگرام پرکچھ دیرکیلیے شیئرکی گئی تصویر میں موجود مردانہ ہاتھ کا دعویدار بھی سامنے آگیاہے۔

 

 کاروباری شخصیت حسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں موجود ہاتھ ان کا ہے اور تصویر بھی انہی کی ہے،تصویر میں نسوانی ہاتھ حریم شاہ کا نہیں بلکہ یہ میری ایک امریکی دوست ہیں ، یہ ہاتھ ان کا ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ حریم شاہ نے ان کی تصویراستعمال کیوں کی۔

انہوں نے کہا کہ حریم شاہ کے کافی دوست ہیں لیکن انہوں نے نہیں بتایا کہ کس سے شادی کی ہے اور مجھے ان چیزوں کے بارے میں بالکل بھی علم نہیں ہے ۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے حوالے سے مبہم پوسٹ شیئرکی، انہوں نے اپنے ہاتھوں اور کسی مرد کے ہاتھوں کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے اس تصویرکو ڈیلیٹ  کردیاتھا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی