واٹس ایپ میں ایک اور نیا زبردست فیچر متعارف

 

واٹس ایپ میں ایک اور نیا زبردست فیچر متعارف

واٹس ایپ نے ایک اور نیا زبردست فیچر متعارف کروا دیا

متعارف کروایا جانےوالا  یہ نیا فیچر “ویو ونس” کے نام سے ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے اس فیچر میں جس شخص کو تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوں گی وہ انہیں چیٹ میں صرف ایک بار ہی دیکھ سکے گا اور اگر چیٹ بند کر کے دوبارہ کھولی گئی تو وہ ویڈیوز اور تصاویر غائب ہو چکی ہوں گی۔

 واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی

'ویو ونس 'کے فیچر کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب یہ فیچر باقاعدہ متعارف کروا دیا گیا ہے جس میں ایسے صارف جو چاہتے ہیں کہ ہماری بھیجی ہوئی تصویر یا ویڈیو موصول کرنے والا شخص ایک ہی بار دیکھے اور وہ ڈیلیٹ ہو جائے یہ فیچر ان کی سہولت کے لیے ہے۔

اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں اس  فیچر کا پتہ لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ جب آپ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کریں گے تو آپ کو یہ “ویو ونس” کا آپشن دکھائی دے گا اور جب آپ اس آپشن کو منتخب کرتے ہوئے ویڈیوز یا تصاویر سینڈ کریں گے تو وصول کرنے والا  شخص انہیں صرف ایک بار ہی دیکھ سکے گا جس کا بھیجنے والے کو بھی نوٹیفکیشن موصول ہو گا کہ وصول کرنے والا شخص انہیں دیکھ چکا ہے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی