خواتین کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دینے کی تجویز

خواتین کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دینے کی تجویز


خواتین کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دینے کی تجویز

جنوبی افریقا میں خواتین کےلیے ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دینے کی تجویز سامنے آگئی۔

 

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے محکمہ داخلہ امور کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک گرین پیپر میں پولیینڈری کو قانونی حیثیت دینےکے لیے پیشرفت سامنے آئی ہے۔

واٹس ایپ کے استعمال کے لیے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی

افریقی ملک میں حکومت کے اس اقدام کو مذہبی حلقوں اورکئی تنظیموں کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقا میں پولی گیمی یعنی مردوں کو ایک سے زیادہ عورتوں سے شادی کرنےکی اجازت ہے۔

 

جنوبی افریقا کی اپوزیشن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکومتی قانون کےاس عمل درآمد سے ملک کا معاشرہ تباہ ہوکررہ جائے گا۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے ٹی وی و فلم اسٹارز نے بھی اس متنازع قانون پر سخت تنقید کی ہے۔

ریئلٹی اسٹار موسیٰ مسیلیکیو نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افریقی تہذیب کو برباد کرکے رکھ دے گا۔ایسے لوگوں کے بچوں کا کیا ہوگا؟ وہ اپنی پہچان سے متعلق آگاہ کیسے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عورتیں مردوں کا مقام نہیں لے سکتیں، کیا اب مرد عورتوں کی کنیت استعمال کریں گے؟

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی