گداگر خاتون سے زیادتی کے بعد انتہائی سفاک طریقے سے قتل کردیا گیا



گداگر خاتون  سے زیادتی کے بعد انتہائی سفاک طریقے سے قتل کردیا گیا

راولپنڈی : زیادتی اور تشدد کا نشانہ بننے والی صائمہ نامی گداگر خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

 

تفصیلات  کے مطابق راولپنڈی کے نواحی علاقے چونترہ میں سفاک ملزم واجد نے گداگر خاتون نسیم بی بی سے زیادتی کی اور اس کےبعد گلے پر چھری پھیر دی۔ اور صائمہ کے 14 ماہ کے بیٹے گلفام کو بھی چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ متاثرہ خاتون دو روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ جبکہ دوسری جانب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی