جوبائیڈن شدید ترین دماغی عارضے میں مبتلا

 جوبائیڈن شدید ترین دماغی عارضے میں مبتلا



امریکی صدر جوبائیڈن کے شدید ترین دماغی عارضے میں مبتلا ہونے کا  انکشاف ہو اہے جس کے باعث وہ اہم باتیں بھول جاتے ہیں۔ وائٹ ہاوس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی بیماری ٹھیک نہیں ہوگی بلکہ اس میں اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب بعض حلقے جوبائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن نے سی این این کے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا  ہےکہ امریکی صدر کو صحت سے متعلق شدید قسم کی بیماری لاحق ہے اور یہ بیماری آنے والے وقت میں ٹھیک ہونےکے بجائے اس میں اضافہ ہو گا، وہ اس عہدے پر رہنے کے قابل نہیں اور انہیں فوری طور پر استعفیٰ دیدیا چاہیے۔

 

اس حوالے سے ایک امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر دماغی مرض کا شکار ہیں اور ان کی بیماری کو میڈیا اور عوام سے چھپایا جا رہا ہے اور درحقیقت وہ صدارتی عہدے پر قائم رہنے کے قابل ہی نہیں ہیں۔

 

واضح رہے کہ امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہی جب جوبائیڈن کافی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بات بھول گئے ، ایک بار تو امریکی صدر کو اپنی بات مکمل کرنے کیلئے جیب سے پرچی بھی نکالنا پڑی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی