چکن رول بنانے کا آسان طریقہ

 

چکن رول بنانے کا آسان طریقہ

چکن رول بنانے کا آسان طریقہ

مزیدار چکن رول کھانے کا شوق ہم میں سے تقریبا ہر ایک کو ہے لیکن کیا ہی بات ہے اگر آپ اسے گھر پر ہی بنانا سیکھ لیں اور جب دل چاہے بنائيں اور خود بھی کھائيں اور گھر والوں کو بھی بنا کر کھلائيں۔ چکن رول بنانا بہت ہی آسان ہے اسے کچھ ہی دیر میں تیار کیا جاسکتاہے۔

جانئے مزیدار فروٹ چاٹ بنانے کا طریقہ

آپ کو چکن بنانے کیلئے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہے

  • چکن بون لیس
  • پسا ہوا دھنیا
  • ہلدی
  • سویا سوس
  • تکہ مصالحہ
  • زیرہ پسا ہوا
  • سرکہ ایک چمچ
  • نمک آدھا چمچ
  • گرم مصالحہ
  • لال مرچ پسی ہوئي
  • ادرک لہسن کا پیسٹ

چکن بنانے کا طریقہ

ان سب اجزاء کو چکن میں مکس کر کے ایک گھنٹے کیلئے کسی برتن میں پکانا شروع کریں۔ چکن کو اس طریقے سے پکا کر اسے چکن نوڈلز میں بھی استعمال کیا جا سکتاہے۔ ایک گھنٹے کے بعد جب چکن تیار ہوجائے تو مایونیز کا پیسٹ بنانے کیلئے ان اجزاء کا استعمال کریں۔

  • مایونیز پانچ چمچ
  • دہی
  • ثابت لال مرچ
  • کالی مرچ
اب آپ کو سلاد بنانے کی ضرورت ہے جو آپ پراٹھے میں چکن کے ساتھ ڈالیں گے۔  سلاد بنانے کیلئے ان اجزاء کا استعمال کریں۔

  • شملہ مرچ (لال اور ہری)
  • بند گوبھی
  • پیاز
  • ٹماٹر
  • لیمن کا جوس

ان کو اچھی طرح مکس کریں اور رول پراٹھا بنانے کے بعد اس میں چکن اور سلاد رکھیں اور مایونیز کا جو پیسٹ آپ نے بنایا تھا وہ چکن کے اوپر لگائيں اور پراٹھے کو بٹر پیپر میں رول کرلیں۔ آپ کا مزیدار رول تیار ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی