سابق صدرمملکت ممنون حسین انتقال کرگئے

 

سابق صدرمملکت ممنون حسین انتقال کرگئے

سابق صدرمملکت ممنون حسین انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق صدر مملکت  ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے، ممنون حسین کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے ارسلان ممنون نے کی۔

 

اس حوالے سےان کے بیٹے ارسلان ممنون کا کہنا تھا کہ ممنون حسین کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اوردو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھےاور آج خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ۔

 عیدالاضحی پر 3 روز چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری

ممنون حسین پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے، وہ 2013 سے 2018 تک صدر پاکستان رہے۔ مرحوم ممنون حسین 23 دسمبر 1940 میں پیدا ہوئے۔ وہ جون1999 سے اکتوبر1999 تک گورنرسندھ بھی رہے تھے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی