دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشب پنتھ پر کرونا کا وار

 

دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشب پنتھ پر کرونا کا وار

دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشب پنتھ پر کرونا کا وار

بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشب پنتھ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ جبکہ کرونا کے باعث رشب پنتھ ٹیم کے ہمراہ درہم نہیں جائیں گے، طبی رپورٹ کے مطابق  رشب پنتھ میں وائرس کی کوئی سنگین علامت نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رشب پنتھ نے چار دن قبل کرونا کی دوسری ڈوز بھی لگوائی تھی، بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کھیلنے کے بعد تین ہفتوں کے وقفے پر ہے، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چار اگست سے پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

 کھیلوں کی مزید خبروں کیلئے یہاں کلک کریں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی