کھنچاؤ کی ورزش بلڈپریشرکو قابو کرنے میں مددگار ثابت

 

کھنچاؤ کی ورزش بلڈپریشرکو قابو کرنے میں مددگار ثابت

کھنچاؤ کی ورزش بلڈپریشرکو قابو کرنے میں مددگار ثابت

بلڈ پریشر ایک ایسی بیماری ہے جو کہ عمر رسیدہ افراد اور خواتیں میں آجکل بہت زیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ لہذا اس کا کم کرنے کے حوالے سے تحقیق ہوتی رہتی ہیں ایک نئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اسٹریچنگ کی ورزشیں آزمانے سے  بلڈ پریشر کو کافی حد تک قابو کیا جاسکتاہے۔ اس مطالعے کے تحت اگر ہفتے میں پانچ روز، صرف 30 منٹ روزانہ اسٹریچنگ کی جائے تو اس سے بلڈ پریشر قابو کرنے میں بہت مدد ملتی ہے بلکہ بعض ماہرین کا اصرار ہے کہ جسمانی کھنچاؤ کی ورزشیں تیزقدمی (واکنگ) سے بھی بہتر ثابت ہوسکتی ہیں۔ لیکن یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایئروبک ورزشوں کے فوائد اپنی جگہ اہمیت رکھتے ہیں جو ایک مفید عمل بھی ہے۔

 دماغ کی صحت کو بہتر بنانے والی غذاؤں کے بارے میں جانئے

دلچسپ بات یہ ہے کہ دن میں کسی بھی وقت کھنچاؤ کی ورزشوں سے یکساں فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح لاک ڈاؤن کے ایام میں  گھر بیٹھے ورزش کرنے کا یہ بہترین نسخہ ہے۔

ڈاکٹر فِل کہتے ہیں کہ ٹی وی دیکھتے ہوئے بھی اسٹریچنگ (کھنچاؤ کی ورزش)کی جاسکتی ہے اور ہفتے میں پانچ روز، نصف گھنٹے تک اسٹریچنگ کی جائے تو اس کے فوائد دوسرے مہینے سامنے ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ لیکن ڈاکٹرفِل نےکہا کہ بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے میں واک کا کوئی نعم البدل نہیں۔

 


اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر فِل نے واک اور اسٹریچنگ دونوں کو ہی آزمانے کا مشورہ دیا ہے۔ تاہم وہ  کہتے ہیں کہ اسٹریچنگ سے خون کی رگیں لچکدار ہوجاتی ہیں اور ان میں خون کا بہاؤ بہتر ہوجاتا ہے۔ اوراس طرح بلڈ پریشر میں کمی آنے لگتی ہے۔

جانئے ایسی سبزیوں کے بارے میں جوجنسی طاقت میں اضافہ کرتی ہیں

انہوں نے اٹکل میں 40 مرد اور 30 خواتین کا انتخاب کیا ۔ ان سب کو یہ انتخاب دیا گیا کہ آیا وہ ہفتے میں پانچ روز 30 منٹ کے لئے اسٹریچنگ کریں یا پھر واک کریں۔ اوردو ماہ تک یہ معمول برقرار رکھیں۔

 

شریک افراد کی اکثریت کا یا تو بلڈ پریشر نارمل سے تھوڑا اوپر تھا یعنی 130/85 سے 139/89 تھا یا پھر پہلے درجے کا بلڈ پریشر تھا یعنی 140/90 سے 159/99 تک تھا۔ تمام شرکا کی اوسط عمر 61 برس تھی۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ اسٹریچنگ سے بھی بلڈ پریشر قابو کرنے میں شاندار کامیابی ملی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی