27 بار زمین پر پٹخنے سےسات سالہ بچہ ہلاک

 


27 بار زمین پر پٹخنے سےسات سالہ بچہ ہلاک

تائیوان میں سات سالہ بچہ  جوڈو کراٹے کھیل میں 27 بار زمین پر پٹخنے سے موقع پر ہی اپنے ہوش و حواس کھو دیئے تھے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ  بچہ طبی امداد سے پہلے ہی برین ہیمرجنگ کا شکار ہو گیا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق والدین کا بچے کو بچانے کے لیے اسپتال میں 70 دن علاج جاری رکھا ۔ جوڈو کراٹے کے کلب کی جانب سے بچے کو کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی تھی۔ بچے کا استاد اس کا انکل بتایا جا رہا ہے۔

 

کراٹے کلب کے استاد کو پولیس کی جانب سے  اپنی حراست میں لینے کے بعد بچے کے والدین سے معافی مانگتے ہوئے کہنا تھا  کہ  ہم صرف جوڈو کراٹے سکھانے کے چارجز لیتے ہیں اس کے علاوہ  ہم کوئی طبی سہولیات فراہم نہیں کرتے۔مگرجلد ہی ضمانت پر استاد کو رہا کر دیا گیا ۔

 

عدالت کا فیصلہ آنے پر استاد کو کم سے کم سات سال کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔جبکہ اس حادثے پرعوام کا کہنا ہے کہ استاد کے خلاف سخت سے سخت  ایکشن لیا جائے اور بچے کے والدین کو امداد دی جائے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی