مینار پاکستان پرزیادتی کا سامنا کرنے والی لڑکی عائشہ کا تعلق کس شعبے سے ہے؟ تفصیلات آگئیں

Ayesha_Akarm


 مینار پاکستان پرزیادتی کا سامنا کرنے والی لڑکی عائشہ کا تعلق کس شعبے سے ہے؟ تفصیلات آگئیں

لاہورمیں مینار پاکستان پر نوجوانوں کے ہجوم کے ہاتھوں یوم آزادی کے دن ہراسانی کا سامنا کرنے والی ٹک ٹاکر لڑکی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ پیشے کے اعتبار سےنرس ہیں اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور میں بطور سٹاف نرس کام کر رہی ہیں۔ تین سال قبل ان کی تعیناتی کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں بھی ہوئی تھی۔

 

متاثرہ لڑکی دورانِ ڈیوٹی ہسپتال میں بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی رہتی تھی جس کے باعث اسےہسپتال انتظامیہ کی جانب سے متعدد  بار نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی