امریکی جہاز میں کتنے لوگ سوار تھے؟ جہاز کے اندر کی تصویر نے سب کو حیران کردیا


 امریکی جہاز میں کتنے لوگ سوار تھے؟ جہاز کے اندر کی تصویر نے سب کو حیران کردیا

خبروں کے مطابق کابل پر طالبان نے اپنا قبضہ جما لیا ہےجبکہ امریکہ کی جانب سے اپنے سفارتکاروں کو وہاں سے نکالنے کا کام بھی جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر کے مطابق امریکی ائیر فورس کا سی 17 طیارہ جب کابل ایئر پورٹ پر پہنچا تو اس میں سوار ہونے کیلئےسینکڑوں لوگوں کا سمندر امڈ آیا تاہم جہاز میں ایک حد تک ہی لوگوں کو سوار کیا جا سکتا تھا ، لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے جہاز سے لوگوں کا اتارنے کی بجائے اڑان بھرنے کا ارادہ کیا گیا۔ جہاز نے جب اڑان بھرنے کیلئے رن وے پر دوڑنا شروع کیا تو بہت سے لوگ جہاز کے پروں اور ٹائروں کے ساتھ لٹکنے کی بھی کوشش کرتے رہے ۔ اور خبروں کے مطابق تین افراد کی جہاز سے گرنے سے موت بھی ہو گئی ہے ۔

جبکہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر جہاز کے اندرسے بنائی گئی ہے جس میں سینکڑوں لوگوں کو جہازکے فلور پر بیٹھے دیکھا جا سکتاہے ۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصویر کے بارے میں بی بی سی کا کہناہے کہ جہاز میں تقریبا 640 افراد سوار تھے جو کہ جہاز کی گنجائش سے بہت زیادہ ہیں ۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی