ملک چھوڑنے کے بعد اشرف غنی کا اہم بیان آگیا

ملک چھوڑنے کے بعد اشرف غنی کا اہم بیان آگیا


 ملک چھوڑنے کے بعد اشرف غنی کا اہم بیان آگیا

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے جانے کے بعد اشرف غنی نے سوشل میڈیا پر  تاجکستان  جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے کابل ‏میں خونی سیلاب روکنےکیلئےافغانستان چھوڑا۔ اگر میں ملک میں رہتا تو لاتعداد محب وطن شہری شہید ہو جاتے اور کابل تباہ ‏ہو جاتا، اوربڑی انسانی تباہی ہوتی۔

 NRO کیا ہے؟ جانیئے

اشرف غنی نےمزید کہا کہ میں نے افغانستان کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے 20 سال وقف کیے ہیں ‏اپنے پیارے ملک کو چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانج تاجک میڈیا نےبھی ان کے تاجکستان آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف غنی کے ‏ساتھ حمداللہ محب اورصدارتی آفس کےڈی جی بھی تاجکستان پہنچ چکے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی