بھارتی شہر آسام میں مسلمانوں پرظلم کی انتہاء

 

بھارتی شہر آسام میں بے دخلی کے نام پر مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء

بھارتی شہر آسام میں مسلمانوں پرظلم کی انتہاء

بھارتی شہر آسام میں قبضے کے نام پر دو مساجد اور سینکڑوں گھروں کو مسمار کردیا گیا،اس دوران آسام  پولیس کی جانب سے بے دخلی کے نام پر مسلمانوں پر تشدد اور قتل بھی کیا گیا جس کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی  پولیس نے سرکاری اراضی  پر قبضہ کے نام پرآپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں گھروں کو مسمار کرکے شہریوں کو بے گھر کردیا۔یہ کارروائی سیپاجھر ریونیو سرکل کے تحت دھول پورکے علاقہ میں کی گئی۔

 

سیکڑوں پولیس اہلکاروں کے ساتھ مقامی انتظامیہ  کے عہدیدار وں نے کارروائی میں حصہ لیا جس میں دو مساجد اور ایک مدرسہ بھی منہدم کردیاگیا۔ معروف بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے اس دوران وہاں کے مسلمانوں  پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ جس میں پولیس اور کیمرہ مین کی جانب سے تشدد کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتاہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی