سیر و تفریح کا شوقین کتا عالمی سیّاحوں کی توجّہ کا مرکز بن گیا

 


سیر و تفریح کا  شوقین کتا عالمی سیّاحوں کی توجّہ کا مرکز بن گیا

استنبول میں ایک کتامقامی اور غیرملکی سیاحوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق کچھ روز پہلے کی بات ہے کہ استنبول میں یورپ سے ایشیائی سمندر جانے والےمسافروں اور سیاحوں سے بھری ایک کروز شپ میں سب کی نگاہیں ایک کتے پر جمی تھی جو بہت آرام سے اس شپ میں سمندری سفر کا لطف اُٹھا رہا تھا اور عرشہ پرموجودگی کے دوران بہت اشتیاق سے سمندر کا نظارہ کر رہا تھا۔ سیاحوں کی اکثریت اس کتے کے سفر اور انہماک کے ساتھ نظارہ کرنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنانے میں مشغول تھی۔

گوگل پر یہ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں

سیر و تفریح کا شوقین یہ کتا استنبول اور عالمی سیاحوں کے ساتھ مقامی شہریوں میں بھی حد درجہ مقبول ہوگیا ہے۔ برائون کلرکا ’’بوجی‘‘ نامی یہ کتا روزانہ کم و بیش تیس، پینتیس کلومیٹر کا سفر کرتا ہے۔ اس سفر کے متعلق پتہ اس طرح سے لگا ہے کہ مقامی کمپنی نے اس کتے کے گلے میں ایک مائیکرو چپ لگائی ہے جس سے پتہ چلتاہے کہ یہ کتا کہاں اور کس چیز میں سفر کررہاہے۔

اس سیاحتی شوقین کتے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کو بس، میٹرو ٹرینز، کشتیوں اور کروز شپ میں سفر کرنےکا کوئی ٹکٹ نہیں لینا پڑتاہے۔روئٹرزکی رپورٹ کے مطابق ’’بوجی‘‘ نامی اس کتے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کے مداحوں کی تعداد50,000 سے متجاوز ہوچکی ہے۔اور لوگ اس کے ساتھ سیلفیاں لینے لگے ہیں اور اس کے ساتھ سفر کرنا پسند کرنے لگےہیں۔

یہ کتا مسافروں کو ڈراتا یا ان پر سیٹ کیلئے بھونکتا نہیں ہے بلکہ لائن میں کھڑاہوکر بس یا ٹرین میں داخل ہونے کیلئے انتظارکرنا پسند کرتا ہے  ۔ سیاح اس کو دیکھتے ہی پہچان لیتے ہیں اوراس کیلئے کوئی نہ کوئی نشست خالی کردیتے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی