گدھے سے سستا انسان – اردو گلدستہ

 

گدھے سے سستا انسان

گدھے سے سستا انسان – اردو گلدستہ

ہم اس ویب سائیٹ پر ایسی تحاریر اپنے قارئیں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں جو طنزومزاح پر مبنی ہوتی ہیں ان تحاریر سے کسی کی دل آزاری مقصود نہیں ہوتی ہے صرف قارئیں کیلئے مزاحایہ تحاریر لکھی جاتی ہیں۔

 ایک سابقہ ناظم ووٹ مانگنے کیلئے ایک بوڑھے آدمی کے پاس گیا اور انہیں/ 1000 روپے پکڑاتے ہوئے کہا

 

" بابا جی اس بار ووٹ مجھے دیں" - -

 

بابا جی نے کہا:-

" بیٹا مجھے پیسہ نہیں چاہیئے پر تمہیں ووٹ چاہیئے تو ایک گدھا خرید کے لا دو" -

ناظم کو ووٹ چاہیئے تھا وہ گدھا خریدنے نکلا مگر کہیں بھی /40000 سے کم قیمت کوئی گدھا نہیں ملا تو واپس آ کر بابا جی سے بولا :-

 لاہور میں چنگچی میں لڑکی سے نازیباحرکت کیس کا ڈراپ سین

" مجھے مناسب قیمت پر کوئی گدھا نہیں ملا گدھا کم سے کم /40000 کا ھے اس لیئے میں آپ کو گدھا تو نہیں دے سکتا پر /1000 دے سکتا ھوں" - - -

 

بابا جی نے کہا:-

ناظم مجھے اور شرمندہ نا کرو - - تمہاری نظر میں میری قیمت گدھے سے بھی کم ھے - - جب گدھا /40000 سے کم میں نہیں بکا - - تو میں /1000 میں کیسے بک سکتا ھوں " - -

 

اس لیے اس دفعہ بلدیاتی الیکشن میں سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنی اور اپنے ووٹ کی قدر کروائیں۔

پیپسی برگر یا بریانی کی پلیٹ پر ضمیر فروخت مت کریں ووٹ ایک امانت ہےاور امانت کے بارے میں یقینا بازپرس ہوگی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی