کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میدان جنگ بن گئی

 

کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میدان جنگ بن گئی

کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میدان جنگ بن گئی

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس ٹیم نے جامع کلاتھ مارکیٹ پر چھاپا مارا اور  دوران چھاپہ بڑی مقدار میں غیر قانونی اشیاء برآمد کی گئیں۔کارروائی کے بعدجب ٹیم واپس جانے لگی تو بڑی تعداد میں تاجروں نے ٹیم کو گھیرے میں لے لیا اس دوران تلخ کلامی بھی ہوئی اور ٹیم کو وہاں سے نکلنے میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

 واٹس ایپ نے ایک زبردست فیچر متعارف کروا دیا

کسٹم حکام کے مطابق اس دوران مشتعل افراد نے ٹیم اور پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا، حالات قابو سے باہر ہوتے دیکھ کر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج سمیت ہوائی فائرنگ بھی کی جبکہ سخت مزاحمت کرنے والے بعض افراد فائرنگ اور پتھراؤ سے زخمی بھی ہوئے جنہیں بعد ازاں سول ہسپتال منتقل کیا گيا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کےمطابق کسٹمز حکام اپنے ساتھ  تلاشی کے وارنٹ لےکرجامع کلاتھ مارکیٹ پہنچے تھے۔لیکن انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی