اپرکوہستان سے گلگت جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار

 

اپرکوہستان سے گلگت جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار

اپرکوہستان سے گلگت جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار

تفصیلات کے مطابق ضلع اپر کوہستان میں لوٹر کے قریب ایک کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، دلخراش حادثے میں گاڑی میں سوار تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں بچوں سمیت دو خواتین بھی شامل تھیں، بدقسمت کار اپر کوہستان سے گلگت جارہی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورا مقامی افراد کی بڑی تعداد اور پولیس جائے حادثے پر پہنچی ، اور دشوار گزار راستوں سے گزر کر لاشوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

بیروزگاری سے تنگ آکر کراچی کے اعلی تعلیم یاقتہ 29 سالہ نوجوان کی خودکشی

واضح رہے کہ اپر کوہستان میں آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

کچھ روز قبل ستمبر میں بھی شاہراہِ قراقرم پر برسین اور داسو کے درمیان مسافر وین لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی تھی۔

اسی طرح مئی کے مہینہ میں بھی کیرو کے قریب ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایمبولینس میں ایک بزرگ کی لاش کو سوات منتقل کیا جارہا تھا دوران منتقلی پھسلن کے باعث ایمبولینس گہری کھائی میں جا گری، اور اس میں سوار خاتون سمیت تمام کے تمام 8  افراد  جاں بحق ہوئے تھے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی