وفادار شوہر – سبق آموز واقعہ

 

وفادار شوہر

وفادار شوہر – سبق آموز واقعہ

ایک شخص نے کہا: میری بیوی میرے پاس سو رہی تھی اس دوران اچانک مجھے فیس بک کا نوٹیفکیشن ملا ، ایک لڑکی نے مجھے فرینڈ لسٹ میں شامل کرنے کی ریکوئسٹ سینڈ کی۔  تو میں نے سوچا کہ دیکھوں تو کہ یہ کون ہے ...

 میں نے اس کی دوستی کی درخواست کو قبول کیا اور میں نے اسے پیغام بھیجا: " کون ہو؟"

 اس نے جواب دیا: میں وہی ہی ہوں ، میں شادی تو کرچکی ہوں ، لیکن میں آپ کی شدید کمی محسوس کرتی ہوں۔

یہ ماضی کی میری محبوبہ تھی۔۔۔ وہ ایک خوبصورت لڑکی تھی۔

 لیکن میں نے اس چیٹ کو بند کردیا کیونکہ میری بیوی سو رہی تھی اور میں اسکی نیند میں خلل نہیں ڈالنا چاہ رہا تھا۔

پھر میں نے بیوی کی طرف دیکھا ، وہ گھر کے سارے کام کرنے کی وجہ سے  تھک ہار گہری نیند سو رہی تھی۔

 جیسے ہی میں نے اس کی طرف نگاہ ڈالی ، تو میں نے سوچنا شروع کیا کہ

 وہ کیسے خود کو اتنی محفوظ محسوس کرتی ہے کہ وہ ایک انجان گھر میں اتنی آرام سے سو سکتی ہے۔

 وہ اپنے ابائی گھر سے بہت دور ہے ، جہاں اس نے اپنے گھر والوں سے کے ساتھ 24 سال گزارے تھے۔

 جب وہ ناراض یا غمزدہ ہوتی تھی تو وہاں اس کی والدہ اس کے لئے موجود تھیں تاکہ وہ اپنی والدہ گود میں رو سکے۔  اس کی بہن یا بھائی لطیفے سناتے جس سے وہ ہنسنے لگے  اس کے والد گھر آکر اسکی پسند کی تمام چیزیں لاتے۔

 یہ سارے خیالات میرے ذہن میں آگئے کہ کیسی اس خاتون نے میرے لیے اتنی قربانی دی ہے ، لہذا میں نے فورا فون اٹھایا اور "بلاک" کا آپشن دبا دیا۔

پھر میں نے اپنی بیوی کی طرف رخ کیا اور اس کے پاس سو گیا۔  کیونکہ میں ایک آدمی ہوں۔  ایک ایسا شخص جو اپنی بیوی کو دھوکہ نہیں دیتا ہے اور ایک کنبہ نہیں توڑنا چاہتاہے۔

میاں بیوی میں محبت تب کم یا ختم ہونے لگتی ہے جب کوئی تیسرا ورمیان میں آ جاتا ہے۔

نیک بیوی


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی