سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینیجرہلاک، لاش کو آگ لگادی

 

سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینیجرہلاک، لاش کو آگ لگادی

سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینیجرہلاک، لاش کو آگ لگادی

 تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیالکوٹ میں وزیر آباد روڈپر پیش آیا، جہاں غیر ملکی فیکٹری منیجر پر فیکٹری ملازمین نے وحشیانہ تشدد کیا، مینیجر پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے وار کئے گئے اور اسے لہولہان کردیا گیا۔

 قصور کے تھانہ میں خواتین کو زمیں پر الٹا لٹا کر تشدد

مشتعل افراد کو اس بے رحمانہ تشدد کے بعد بھی رحم نہ آیا اور شدید زخمی غیر ملکی مینیجر کو آگ لگادی، جس کے باعث وہ جھلس کر ہلاک ہوگیا، واقعے کے بعد ملازمین نے فیکٹری کے باہر بھی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا، اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

 کرونا کا نیا ویرینٹ نہایت خطرناک، پھیپھڑوں کو مکمل طور پر تباہ کرسکتاہے

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سےفوری رپورٹ طلب کی ہے اور معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پولیس قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کرے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی