وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان  بزدار کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نیا وزیراعلی پنجاب کون ہوگا؟ اس حوالے سے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان لاہور کے دورے پر ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات بھی کی ہے، ملاقات کے دوران گورنر پنجاب محمد سرور بھی موجود تھے۔

یہ بھی واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سے وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی  حمایت کرتے آئے ہیں، وہ انہیں وسیم اکرم پلس کہتے ہیں۔

کراچی میں ڈاکوراج، انٹرنیشنل باکسر بھی لٹ گئے

گزشتہ روز بھی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عثمان بزدار میڈیا میں نہیں آتے اس وجہ سے ان کے نشانے پر ہیں۔ جبکہ وزیراعظم کے اتحادیوں کی جانب سے بھی مسلسل وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی